1253 - (م) عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ الله صلّى الله عليه وسلّم، إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلاَتِهِ، اسْتَغْفَرَ ثَلاَثاً، وَقَالَ: (اللَّهُمَّ! أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ، تَبَارَكْتَ ذَا الجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ) .
ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ: رسول الله صلى الله عليه وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہو کر پلٹتے تو تین دفعہ استغفار کرتے اور فرماتے: ”اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ“ اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ملتی ہے، تو بڑا برکت والا ہے، اے جلا ل اور بزرگی والے!۔
[م591]